English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

محمد حسنین نے دنیا کا نمبر ون بولر بننے کو ہدف بنا لیا

القمر

لاہور(جسارت نیوز) پی ایس ایل 5میں تاحال سب سے زیادہ 14وکٹیں لینے والے محمد حسنین نے دنیا کا نمبرون بولر بننے کوہدف بنالیا، وہ تینوں فارمیٹ میں پاکستان کی کامیابیوں میں اہم کردار ادا کرنے کے بھی خواہشمند ہیں۔ انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پی ایس ایل میں کسی ایک خاص بیٹسمین کو نشانے پر نہیں رکھتا، کوشش کرتا ہوں کہ زیادہ وکٹیں لے کر ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنائوں۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ فاسٹ بولرزکے لیےآسان نہیں، رنز روکنے کے ساتھ آئوٹ کرنے کیلیے مختلف ورائٹیزاستعمال کرنے سے فائدہ ہوتا ہے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں کپتان سرفرازاحمد، ہیڈکوچ معین خان، بولنگ کوچ عبدالرزاق، مینٹور سرویوین رچرڈز سمیت دیگر آفیشلز بہت رہنمائی کرتے ہیں، سینئرزکی حوصلہ افزائی سے ہی پرفارمنس بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔19 سالہ حسنین نے کہا کہ کہ مستقبل میں جب کبھی بھارت کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا تو ویرات کوہلی کوآئوٹ کرنا چاہوں گا جبکہآسٹریلیا سے میچ میں اسٹیون اسمتھ اہم ہدف ہوں گے۔حسنین نے وقاریونس کو اپنا پسندیدہ بولر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب سے وہ ٹیم کے بولنگ کوچ بنے ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے، میں اپنی فٹنس کوبہتر بنانے پر توجہ دیتے ہوئے کوشش کررہا ہوں کہ اچھی لائن ولینتھ کے ساتھ رفتار میں بھی اضافہ کروں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے