ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسپاٹ فکسرزکو پھانسی دی جائے، میانداد کا مطالبہ

شفقنا اردو: سابق قومی کپتان جاوید میانداد نے مطالبہ کیا ہے کہ اسپاٹ فکسرز کو پھانسی لگا دی جائے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر جاری کردہ ویڈیو میں میانداد نے میچ فکسرز کیخلاف سخت موقف اپناتے ہوئے کہا کہ منفی سرگرمیوں کے سبب ملک کا نام بدنام کرنے والوں کو پھانسی لگا دینی چاہیے، اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو سخت سزائیں دی جائیں، یہ تمام چیزیں ہماری مذہبی تعلیمات کے بھی سراسر منافی ہیں، اس میں ملوث لوگوں سے سخت رویہ اپنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کی حمایت کرنے والوں کو بھی خود شرمسار ہونا چاہیے، پی سی بی کی جانب سے ایسے پلیئرز کو معاف کرنا درست نہیں، اسپاٹ فکسرز کو پھانسی پر لٹکا دینا چاہیے کیونکہ وہ بھی کسی دوسرے فرد کو قتل کرنے کے مترادف جرم کرتے ہیں، انہیں سزا بھی اسی طرح کی ملنی چاہیے۔

میانداد نے مزید کہا کہ انسانی بنیادوں پر بھی اس طرح کی سرگرمیاں کسی طرح قبول نہیں ہیں، جو لوگ اسپاٹ فکسنگ اور جوئے میں ملوث ہیں، وہ اپنے والدین اور اہل خانہ سے بی مخلص نہیں ہوتے، ایسے لوگوں کو زندہ رہنے کا بھی کوئی حق نہیں، فکسنگ میں ملوث پلیئرز کو پیسے بناتے ہیں اور پھر معافی پانے کے بعد اپنے ذرائع استعمال کرکے پھر واپس آجاتے ہیں۔

انہوں نے کرکٹرز پر زوردیا کہ منفی سرگرمیوں کی بجائے انہیں پرفارمنس سے اپنا نام بنانا چاہیے، کرکٹ وہ کھیل ہے جوخوشیاں پھیلاتا ہے، جب آپ سنچری بنائیں تو پوری قوم اس کا جشن مناتی ہے، ہم نے جب ورلڈ کپ جیتا تو پوری دنیا نے ہماری ستائش کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں