English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لائیو: کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ فوری طور پر ختم

القمر

شفقنا اردو:‌ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔

پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔

پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری منسوخ کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیرملکی کھلاڑیوں کی واپسی کے بعد کھیلنےکو تیار نہیں اس لیے ایونٹ ختم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کےاجلاس میں کیا گیا جب کہ پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو فیصلے سےآگاہ کردیا۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے