شفقنا اردو:کرونا وائرس کے خطرات کے باعث آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز ملتوی کر دی گئی۔
نیوزی لینڈ حکومت کی جانب سے نئی سفری پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان جاری ون ڈے سیریز سمیت ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی ملتوی کر دی گئی۔
ون ڈے سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جا رہی تھی جس کے پہلے میچ میں کیوی ٹیم کو 71 رنز سے شکست ہوئی۔ مارچ کے مہینے کے آخر میں ہی نیوزی لینڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرنی تھی جو ملتوی کر دی گئی۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے بارش کی نذر ہوگیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی ٹیم آج ہی اپنے ملک روانہ ہو جائے گی تاکہ کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے بچ سکے جمعہ 13 مارچ کو سیریز کا پہلا ون ڈے اسٹیڈیم کے بند دروازوں میں کھیلا گیا۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ لاکی فرگوسن کو گلے کی سوزش میں شکایت کے باعث ٹیم سے علیحدہ کر دیا گیا ہے۔ فرگوسن کے ٹیسٹ بھی کیے گئے تاہم ان میں وائرس کی تصدیق کے امکانات کم ہیں۔
