English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میئر کراچی کو عباسی شہید اسپتال جانا مہنگا پڑگیا

میئر کراچی وسیم اختر کو فلاحی تنظیم کی تقریب میں عباسی شہید اسپتال آنا بھاری پڑگیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تنظیم کی جانب سے عباسی شہید اسپتال میں ڈاکٹروں کو حفاظتی کٹس تقسیم کرنے کی تقریب منعقد کی گئی جس میں جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں شریک ہونے میئر کراچی وسیم اختر بھی اسپتال پہنچے تو ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے ان کے سامنے تنخواہوں کی کٹوتی اور تاخیر سے ادائیگی پر احتجاج شروع کردیا۔ ڈاکٹروں کے احتجاج کے دوران ہی حافظ نعیم الرحمان نے سامان میئر وسیم اختر کے حوالے کیا تاہم احتجاج کے باعث میئر کراچی کو تقریب ادھوری چھوڑ کر جانا پڑا۔

اس دوران تنظیم کی جانب سے اسپتال میں جراثیم کش اسپرے بھی کیا گیا۔

دوسری جانب الخدمت انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ادارے کی جانب سے سرکاری اسپتالوں اور ڈاکٹرز میں 10 ہزار حفاظتی لباس تقسیم کیے گئے ہیں۔ الخدمت اسپتالوں میں 40 وینٹی لیٹرز اور 100 مانیٹرز کی تنصیب کی گئی ہے اور الخدمت کے 15 اسپتالوں میں کورونا آئیسولیشن وارڈز تیار کیے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے