English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں گرمی اچانک بڑھ گئی

کراچی: شہر قائد اور گرد نواح میں گرمی کی شدت میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے تاہم ماہرین نے ہیٹ ویو جیسی صورت حال پیدا ہونے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق اپریل کا مہینہ کراچی میں عموما گرم گزرتا ہے،اس وجہ سے اس بات کا امکان ہے کہ گرمی کی جزوی لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کے بعددرجہ حرارت میں ایک سے دو ڈگری کمی کی توقع ہے۔

سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ موجودہ گرمی کی لہر کے دوران ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے خدشات نہیں ہیں کیونکہ سمندری ہوائیں بحال ہیں جبکہ دن کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب کم ریکارڈ ہورہا ہے۔

سردار سرفراز کے مطابق حالیہ گرمی کی لہر کے دوران سابقہ ریکارڈ ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں ہے کیونکہ 31 اپریل 2002 کو شہر کا درجہ حرارت 43.4 ڈگری ریکارڈ ہوچکا ہے، ماہ اپریل میں کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں مغربی سسٹم کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں،تاہم بلوچستان اور ملک کے کچھ بالائی مقامات کو مغربی سلسلے متاثرکرسکتے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج(ہفتے)کو شہر کا مطلع گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے