ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں مستحقین کیلئے راشن تقسیم کا نظام

کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں مستحقین کے لیے راشن کی تقسیم کا نظام وضع کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمشنر کراچی نے ہدایت کی ہےکہ راشن صرف گھروں پر تقسیم کیا جائے اور راشن کی تقسیم کے اوقات شام 5 سے 7 بجے یا پھر رات گئے رکھے جائیں۔ کمشنر کراچی نے مزید ہدایت کی کہ راشن غریب اور مستحق افراد میں یونین کونسل کی سطح پر تقسیم کیا جائے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد میں گھر گھر راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر تاحال عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آیا۔ اس کے علاوہ لاک ڈاؤن کے باعث دیہاڑی دار طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں