English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نوازشریف اور مریم نواز کیخلاف چوہدری شوگر ملز کیس داخل دفتر کرنے کا حکم

لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز میں نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف کیس کی کارروائی ریفرنس دائر ہونے تک روک دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف چوہدری شوگر ملز کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف،مریم نواز اور یوسف عباس کی لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منظور ہوچکی ہے جب کہ نیب کی جانب سے چوہدری شوگر ملز کا ریفرنس ابھی دائر نہیں کیا گیا۔ ریفرنس کے بغیر کیس کی سماعت کرنا عدالتی وقت کا ضیاع ہے۔

احتساب عدالت نے اپنے فیصلے میں کیس کی فائل ریکارڈ روم بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے قرار دیا کہ تینوں ملزمان کو ریفرنس دائر ہونے پر طلب کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے