English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کمزور طبقے کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمے داری ہے، ہم موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پالیں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وازیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ انڈسٹری کو کھولنا ہے، کنسٹرکشن انڈسٹری کے لیے بڑے پیکج کا اعلان کرنے جارہے ہیں، ہم نے بیلنس کو دیکھنا ہے کہ کورونا نہ پھیلے، فیصلہ کرنا ہے کہ کون کون سی انڈسٹری کو چلنے دینا ہے۔

تفصٰلات کے مطابق عمران خان نے کہا ہے کہ، ہم چاہتے ہیں کہ انڈسٹری چلے اور کورونا بھی نہ پھیلے اور ہم بتا بھی دیں گے کہ کس طرح ایس او پیز کے تحت انڈسٹری چل سکتی ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے ، حکومت کی ترجیح ہے کہ ملک میں صنعت کو فروغ دیا جائے، مزدور طبقے کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کاروباری شخصیات کو سپورٹ کر رہے ہیں، پاکستان کے کمزور طبقے کو کورونا وائرس سے معاشی خطرات لاحق ہیں، مزدور طبقے، دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہورہا ہے۔ عمران خان نے عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کورونا سے پوری دنیا مشکل میں ہے، پاکستان میں کورونا وبا کا پھیلاؤ دیگر ممالک کی نسبت کم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے