لاہور: ق لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کورونا سے بچاؤ کے لیے ایک وڈیو بیان میں تمام مسلمان حکمرانوں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول پر حاضری کا مشورہ دے دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ روضہ رسول پر حاضری دیں۔ عمران خان امت مسلمہ کے تمام رہنماؤں کو خانہ کعبہ اور روضہ رسول لے کر جائیں۔ سب حکمران گڑگڑا کر معافی مانگیں تو امید ہے سب کی دعا قبول ہوجائے گی،جب تک اللہ تعالیٰ اور نبی پاک کی محبت قریب نہیں ہوگی اس وقت تک کوئی کام نہیں ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا ایٹم بم اور میزائلوں سے دنیا فتح کرنے والوں کو معلوم نہیں کہ پلا نر کوئی اور ہے ، دنیا کے بڑے بڑے منصوبہ سازوں کی پلاننگ اللہ تعالیٰ کی پلاننگ کے سامنے کچھ بھی نہیں۔ کرونا کا عذاب ثابت کرتا ہے کہ اللہ تعالی ناراض ہیں جنہیں آنسو ؤں میں تر معافی سے منانا ہوگا، تبھی اس وبا سے نجات ملے گی اور خلق خدا سکون کا سانس لے گی۔

