ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں کورونا کے مزیضوں کی مجموعی تعداد 3652 ہو گئی

پاکستان بھر میں آج کورونا وائرس سے اب تک مزید 5 افراد کے جاں بحق ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 52 ہوگئی جب کہ مزید نئے کیسز کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3652 ہوگئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں اب تک کورونا سے ہونے والی 52 ہلاکتوں میں سے سب سے زیادہ سندھ میں 17 ہلاکتیں ہوئی ہیں، اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 16، پنجاب 15 جب کہ گلگت بلتستان میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بروز پیر اب تک کورونا وائرس کے مزید 491 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 5 ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں جن میں سے پنجاب میں 3 اور سندھ میں 2 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔آج 491 نئے کیسز میں سے پنجاب میں 436 ، سندھ میں 51 اور اسلام آباد سے 4 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 3652 تک جا پہنچی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں