English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل روک دیا گیا

القمر

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل عارضی طورپر روک دیا۔ کورونا وائرس سے معمولات زندگی متاثر ہونے کے باعث پی ٹی اے نے عوام کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے اہم فیصلے کیے ہیں۔ پی ٹی اے نے موبائل ڈیوائسز بلاک کرنے کا عمل معطل کردیا ہے جبکہ رجسٹریشن کیلئے وقت 60دن سے بڑھا کر 90 دن کردیا ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ فیصلہ عوام کی آسانی اور سہولت فراہم کرنے کیلئے کیا گیا ہے، اتھارٹی موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کیلئے 3 مختلف طریقے متعارف کرواچکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے