English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے فیسوں میں کمی کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

القمر

کراچی: نجی اسکولز ایسوسی ایشن نے حکومت کی جانب سے اسکولوں کی فیس میں کمی کا فیصلہ مسترد کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما کاشف مرزا نے کہا کہ اسکولز فیسوں میں 20 فیصد کمی کے حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں، حکومت کے فیصلے کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے۔

دوسری جانب سندھ پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما سید حیدر علی کا کہنا تھا کہ اسکول فیسوں کا معاملہ بہت حساس ہے، صوبے میں نجی اسکولز 33 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں اور پہلے ہی 10 فیصد مفت تعلیم دے رہے ہیں لہٰذا اسکول فیسوں میں 20 فیصد کمی نہیں کرسکتے، فیس میں 20 فیصد کمی کاحکم عدالت میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہےکہ سندھ اور پنجاب کی حکومتوں نے کورونا وائرس کے باعث اسکولوں کی فیسوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے