English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

چینی چوروں کا حساب رمضان کے بعد ہوگا‘ شیخ رشید

القمر

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہوگا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ کپتان نے اپنی فیلڈنگ بدلی ہے، کپتان اپنی فیلڈنگ بدلتا رہتا ہے، جو فیصلے عمران خان نے کیے ہیں، مجھے بھی معلوم نہیں تھا اور یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا، آٹا چینی بحران رپورٹ لیک ہوئی یا حکومت نے جاری کی دونوں اس حکومت میں ہوئیں۔

انہوں نے کہاکہ ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کرسکتا، رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ احساس پروگرام میں پہلے سے رجسٹر لوگ شامل ہیں، اتنی مخلوق کو راشن بانٹنا آسان کام نہیں، مستحقین کو امداد اگلے بدھ سے ملنا شروع ہوگی۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی اتنی تو نائن الیون نے پیدا نہ کی تھی ، اس امتحان میں جتنا چین کام آیا ہے اتنا کوئی کام نہیں آیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے میں 2100 اسپتال کا بیڈ دے سکتے ہیں، ہم قرنطینہ گیٹ بنا رہے ہیں جس پر 30 سے 35 ہزار خرچہ آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے