English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پنجاب: تمام نجی و سرکاری اسکولوں کو فیس 20فیصد کم وصول کرنے کا حکم

القمر

لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں کو 20 فیصد کم فیس وصول کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اپنی ٹوئٹ میں عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے کیسز کی تعداد 1493 ہے، 842 مریض قرنطینہ میں ہیں جن میں سے 309 زائرین، 484 تبلیغی جماعت کے مبلغین اور 49 کیسز جیل کے ہیں جب کہ651 کیسز مختلف اضلاع میں ہیں۔ تمام مثبت کیسز کے عزیز و اقارب کو بھی ٹیکنالوجی کے استعمال سے ٹریس کرکے ٹیسٹ کیا جاتاہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام نجی اسکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے۔ اس دوران اسکولوں کو تمام اساتذہ اور عملے کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا اور کسی اسکول کو اساتذہ یا عملے کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے