کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 1938 تک پہنچ گئی ہے جب کہ 26 افراد جاں بحق اور 58 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 938 ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا۔ 12 کی حالت تشویش ناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 676، سندھ میں 676، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153، اسلام آباد میں 58، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض موجود ہیں۔
