English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مقبوضہ کشمیرمیں جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت

القمر

سرینگر )ساوتھ ایشین وائر(مقبوضہ کشمیر میںگزشتہ آٹھ ماہ سے جاری فوجی محاصرے اورکورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کی وجہ سے سخت پابندیوںسے اشیائے خور و نوش کے علاوہ جان بچانے والی ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق گزشتہ سال اگست میں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں ادویات اور دیگر اشیائے ضرویہ کی فراہمی بری طرح متاثرہوئی ہے۔وادی کشمیرمیں سینکڑوں مریضوں اور انکے رشتہ داروں نے بتایا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے احتیاطی اقدامات کی وجہ سے عائد کی گئی سخت پابندیوں کی وجہ سے انہیں ضروری ادویات کی شدید قلت کا سامنا ہے ۔ ایک کشمیری نوجوان ریاض احمدنے جو شیزو فرینیا کے مرض میں مبتلااپنے بھائی کیلئے دوائی لینے کیلئے گیا تھا، میڈیا کو بتایاکہ یہ دسویں فارمیسی تھی جہاں سے بھی اسے دوائی نہیں ملی ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سرینگر میں ادویات کے ایک ڈسٹری بیوٹرنے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ لاک ڈاون کی وجہ سے جان بچانے والی متعدد ادویات دستیاب نہیں ہیں اور خاص طورپر گزشتہ دو ہفتے کے دوران ان ادویات کی فراہمی بری طرح متاثر ہو ئی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے