لاہور: وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخ رشید اور چیرمین ریلوے کی زیر صدارت ٹرین آپریشن بحال کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد چاروں صوبوں میں 24 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی،ٹرین کی 60 فیصد سیٹیں بک ہونے کے بعد بکنگ روک دی جائے گی تاکہ سماجی فاصلہ پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری سے لاک ڈاون ختم ہونے کے بعد ٹرین آپریشن شروع کرنے کے سلسلے میں چند حفاظتی انتظامات کئے جائیں گے ممکنہ طور پر لاک ڈاون کے بعد بھی ریزرویشن دفاتر بند رہیں گے، مسافر اپنی ٹکٹ صرف آن لائن بکنگ کے ذریعے ہی حاصل کر سکیں گے۔
