English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا وائرس: کینیڈین ٹینس حکام نے راجرزکپ کومنسوخ کردیا

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کینیڈین ٹینس حکام نے اس سال کے راجرزکپ کومنسوخ کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈین ٹینس حکام نے کورونا وائرس کے باعث اس سال کے راجرزکپ کومنسوخ کرنے کا اعلان کردیا، راجرزکپ ومبلڈن کے بعد دنیا کا دوسرا قدیم ترین ٹینس ٹورنامنٹ ہے۔تفصیلات کے مطابق راجرز کپ 7 سے 16 اگست تک مونٹیریال میں کھیلا جانا تھا تاہم راجرزکپ دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ منسوخ کیا گیا ہے، ایونٹ میں رافیل نڈال اوربیانکا اینڈریسکو کو اعزاز کا دفاع کرنا تھا۔واضح رہے کہ ایسوسی ایشن ٹینس پروفیشنل (اے ٹی پی) نے 12 جولائی تک تمام مقابلے پہلے ہی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے