English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے گھرپررہیں،جہانگیرخان

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا وائرس سے بچائو اور احتیاتی تدابیرکی ڈی ایم سی ساتھ عوامی آگاہی مہم میں اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان اورپاکستان ہاکی کے سابق کپتان اولمپئین اصلاح الدین بھی شامل ہوگئے۔ اسکواش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیر خان نے کہا کہ ڈی ایم سی ساتھ کی آگاہی مہم کا حصہ بننے کا مقصد عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرنے اور احتیاتی تدابیراختیار کرکے خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھنے کاپیغام دینا ہے۔ا س مشکل مرحلے میں ہم سب کو قومی ذمے داری کامظاہرہ کرتے ہوئے اورمتحد ہو کر کورونا وائرس کامقابلہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا فرض ہے کہ وہ کورونا سے بچاکی احتیاتی تدابیراختیار کرنے پر مبنی پوسٹرز، ہینڈ بلز،بینرز اور اسٹیمرز میں دیے گئے پیغام پرمکمل سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سختی سے عمل کریں۔سنگین صورتحال میں بلدیاتی عملہ کی کورونا وائرس کے خطرات کے باوجود اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر اپنی ذمے داریاں انجام دینا قابل تحسین وستائش ہیں۔آزمائش کی گھڑی میں انسانیت کی خدمت کیلئے جہانگیرخان اور میری خدمات سب کیلئے حاضرہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم سی سائوتھ انتظامیہ کورونا وائرس کے پھیلا کے سدباب کیلئے کافی متحرک نظرآرہی ہے۔ شاہرائوں اور سڑکوں پرجراثیم کش محلول کے اسپرے اور ڈس انفیکٹڈ اسپرے کے تحت عومی مقامات سمیت محلوں اور گلیوں میں اسپرے اور سماجی فاصلے قائم کرنے کے لئے نشانات جیسے عملی اقدامات نظرآرہے ہیں۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس کے باعث کراچی کے مختلف علاقوں کو گزشتہ روز مکمل طور پر سیل کیا گیا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے