English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکیج ، اشیا مزید سستی

القمر

وفاقی حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کل سے شروع ہوگا، سبسڈائز اشیاء کے نئے ریٹ مقرر کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پررمضان پیکج میں کھجور، چاول، بیسن، چائے اور دالوں سمیت دیگر اہم اشیا کی ، سبسڈائزنرخوں پر دستیابی ممکن بنائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق آدھاکلو گرام کھجوروں کی قیمت میں10، بیسن 20 روپے فی کلو اور 200 گرام لال مرچ 18 روپے سستی کی گئی ہے، 500 گرام کھجوروں کا پیکٹ 90 روپے سے کم ہو کر 80 روپے کا ہو گیا۔

چاولوں کی قیمت میں 3 سے 5 روپے فی کلو تک کمی کر دی گئی ہے، باسمتی چاول کی قیمت میں 5 روپے کمی کر کے 135روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمت میں 3 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 75روپے فی کلوہوگی، 50گرام گرم مصالحہ پاؤڈر کی قیمت میں 6 روپے کم کر دی گئی ہے۔

لال مرچ 200 گرام کی قیمت میں 18 روپے کمی کی گئی ہے، 200 گرام لال مرچ 175 کے بجائے 157 روپے میں دستیاب ہوگی، ہلدی100 گرام 35 سے 31، دھنیا پاؤڈر90 سے 81 اور 50 گرم مصالحہ پاؤڈر 64 سے 58 روپے کا ہوگا۔

بیسن 20 روپے کمی کے بعد 140 روپے فی کلو میں دستیاب ہو گا، یوٹیلیٹی برانڈ کی دال ماش کی فی کلو قیمت 265 سے 255 ہوگی جبکہ 50گرام کالی مرچ کی قیمت میں 6 روپے کمی کی گئی ہے اور نئی قیمت 51روپے ہوگی۔

کالی مرچ 50 گرام 57 سے 51 روپے کی ہو گئی ہے، 100 گرام سفید زیرہ 99 سے 89 اور 100 گرام دڑا مرچ 88 سے 79 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ 95 گرام چائے 4 روپے کمی کے بعد 91 روپے میں دستیاب ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے