ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں دکانیں کھلنے سے متعلق حکومتی وضاحت

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے لاک ڈاؤن کے دوران استثنی اور کھلنے والی دکانوں کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حجام، دھوبی، درزی، سینیٹری، پلمبر، مکینک اور کارپینٹر کی دکانیں کھولنے کی اجازت دینے کا تاثر غلط ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ نے کل واضح کردیا کہ لاک ڈاؤن مزید سخت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ وزیراعظم کا اصرار تھا کہ کنسٹرکشن کے شعبے اور برآمدی صنعتوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے، اس لیے سندھ حکومت نے وزیراعظم کی ہدایت پر کنسٹرکشن اور برآمدی صنعتوں کو کام کی اجازت دی تاہم انہیں تمام ایس او پیز پر عمل کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن سے مستثنی اداروں کو ہر حال میں انڈر ٹیکنگ دینا ہوگی جب کہ حکومتی ادارے اچانک ان شعبوں کا ایس او پی کے جائزے کے لیے معائنہ کرنے کے مجاز ہیں۔ مرتضی وہاب کا مزید
کہنا تھا کہ سندھ حکومت لاک ڈاؤن خوشی سے نہیں کر رہی مگر ہمارے لیے انسانی جانیں زیادہ عزیز ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں