English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ٹرینوں کی معطلی میں مزید 10 روز کی توسیع

القمر

اسلام آباد: وزارت ریلوے نے ملک بھر میں ٹرین آپریشن مزید 10 روز کیلئے معطل رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے ٹرین کی بندش میں 24 اپریل تک توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت ریلوے نے ملک میں ٹرین آپریشن کی بندش میں مزید 10 روز کی توسیع کرتے ہوئے ٹرین آپریشن 24 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے اپنے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ ٹرین آپریشن 15 اپریل کو شروع کیا جانا تھا جس کو 25 اپریل تک لیجانے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ٹرین بندش میں توسیع کا فیصلہ تفصیلی غور کے بعد کیا گیا جب کہ یکم رمضان المبارک سے ٹرین آپریشن بحال کرنے سے متعلق دوبارہ غور کیا جائے گا اور آپریشن کی بحالی سے متعلق وزیر اعظم سے منظوری لی جائے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ تفتان اور طورخم بارڈر کے لیے ٹرینوں میں موجود کورنٹائن اسپتالوں کی پیشکش کی ہے جو حسب ضروت کام کریں گی جب کہ مال برداری گاڑیوں کا آپریشن بغیر تعطل جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے