English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شہباز شریف ایک بار پھر نیب طلب

القمر

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو ایک بار پھر نیب کی طرف سے طلبی کا پروانہ موصول ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے منی لانڈرنگ کیس میں میاں شہباز شریف کو جمعہ کے روز کو طلب کیا ہے، نیب نے شہباز شریف سے وراثت میں موصول ہونے والی جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔

نیب نے شہباز شریف سے سوال کیا ہے کہ 1998ء سے 2018ء کے دوران شہباز شریف کے اہل خانہ کے اثاثے 36 کروڑ سے بڑھ کر 5 ارب 49 کروڑ ہوئے۔ بیرون ملک اثاثوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات فراہم کریں۔ بارکلے بینک سے لیے گئے قرض، فیملی کو دیے اور ان سے ملنے والے تمام تحائف کی تفصیلات اور 2008ء سے 2019ء کے دوران زرعی آمدن کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے