English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی ادارۂ صحت کی گائیڈ لائنز پر عمل ہماری غلطی ہے : سعید غنی

القمر

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ ہماری غلطی یہ ہے کہ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی گائیڈ لائنز پر عمل کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے کہا کہ جب کاروبار شروع ہوگا تو احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبۂ سندھ نے بہت سارے اقدامات کیے ہیں، جبکہ دیگر صوبوں نے ان کو فالو کیا۔

تفصٰلات کے مطابق سندھ کے وزیرِ تعلیم نے مزید ہمارے اقدامات کے خلاف کاؤنٹر بیانیہ شروع کر دیا گیا تھا۔ سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ قطعی نہیں چاہتے کہ وائرس پھیلے اور حالات کنٹرول سے باہر ہو جائیں، گمان ہے کہ پنجاب میں حکمتِ عملی پر عمل نہیں کیا جا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے