English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل آج کھیلے جائیںگے

القمر

پہلاسیمی فائنل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان2 بجے کھیلاجائیگا
دوسرا کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان 7 بجے قذافی اسٹیڈیم میں ہوگا
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے سیمی فائنل آج منگل کو کھیلے جائینگے ،پہلا سیمی فائنل ملتان سطانز اور پشاور زلمی کے درمیان دو بجے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائیگا دوسرا سیمی فائنل لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے درمیان کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان سات بجے کھیلا جائیگا ۔ شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل کا پہلا سیمی فائنل آج منگل کو دو بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، جہاں ملتان سلطانز کی ٹیم پشاور زلمی کے خلاف میدان میں اترے گی۔ا یونٹ کا دوسراسیمی فائنل اسی روز شام 7 بجے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل 2020 کا فائنل سرفہرست دو ٹیموں کے درمیان 18 مارچ کو شام 7 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے