ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فضائی آپریشن کی بندش میں 30 اپریل تک توسیع

اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کورونا وائرس کے باعث بین الاقوامی اورعلاقائی فضائی آپریشن کی بندش میں توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق توسیع 30 اپریل کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک کے لیے کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ تمام ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز نوٹم سے متعلق آگاہ کردیا گیا ہے تاہم اس دوران خصوصی اجازت والی ریلیف اور کارگوپروازیں آپریٹ کرتی رہیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی وجہ سے پروازوں پر عائد پابندی میں دوسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے اس سے قبل پابندی 14 اپریل تک لگائی گئی تھی جس میں 21 اپریل تک توسیع دی گئی تھی۔

اس کے علاوہ حکومت نے پروازوں کی بندش کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کے لیے کچھ غیر ملکی پروازیں خصوصی طور پر چلانے کی اجازت دے رکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں