ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواتین کھلاڑی آئوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں، ثمن انور

اسلام آباد (جسارت نیوز)سندھ تھروبال ایسوسی ایشن (ویمن ونگ) کی صدر ثمن انور نے کہا ہے کہ خواتین کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء کے باعث آئوٹ ڈور کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہ لیں۔ گذشتہ روز انہوں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ کھلاڑی کورونا وائرس کی وباء کے باعث اپنے اپنے گھروں محدود رہیں اور غیر ضروری طور باہر نہ نکلیں، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی اپنی خوراک کا خاص خیال رکھیں اور اپنی فزیکل فٹنس کو یقینی بنائیں، ثمن انور نے کہا کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور اس سے بچنے کیلئے سماجی فاصلوں کا خیال رکھتے ہوئے میل جول سے بھی گریز رکھیں، انہوں نے خواتین کھلاڑیوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کھلاڑی اپنے اردگرد کے گھروں کی خواتین کو کورونا وائرس کی وباء سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر سے آگاہ کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں