ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر اکمل کو کلین چٹ ملنے پر ٹیم میں واپس شامل کیاجائے گا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

لاہور (جسارت نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے کہا ہے کہ اگر عمر اکمل کو موجودہ تنازع سے کلین چٹ مل گئی تو یقینی طور پر انہیں کوئٹہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کے آغاز سے قبل معطل کیے گئے عمر اکمل کو بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 2 مرتبہ خلاف ورزی پر چارج کر کے 14 دن کے اندر جواب طلب کیا گیا تھا جس پر مڈل آرڈر بلے باز نے جواب بھی جمع کرا دیا تھا۔انہوں نے پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنا تھی تاہم ایسا ممکن نہ ہو سکا۔ کورونا وائرس سے متاثرہ وہ علاقے جنہیں مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا عمر اکمل کی جانب سے اینٹی کرپشن ٹریبونل کے سامنے سماعت کی درخواست نہ کیے جانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نے کے معاملے کو ڈسپلنری کورٹ کے چیئرمین اور لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج فضل میراں چوہان کو بھیج دیا ہے اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز کی جانب سے غلطی تسلیم کئے جانے کے باعث انہیں کم سے کم سزا ملے گی اور جلد ہی وہ دوبارہ ان ایکشن نظر آ سکیں گے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے صحافیوں کیساتھ آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمر اکمل کے حوالے سے میچ سے 10 گھنٹے قبل بتایا گیا جس سے ٹیم کو کافی نقصان ہوا،میں یہ کہوں گا کہ عمر اکمل کے ٹیم سے نکل جانے سے ہماری قوت کو 30 فیصد نقصان پہنچا۔ عمر اکمل مڈل آرڈر کے بہترین بیٹسمین ہیں اور اگر وہ موجودہ تنازع سے کلین چٹ لے کر نکلتے ہیں تو یقینی طور پر کوئٹہ کی ٹیم میں دوبارہ شامل کیا جائیگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں