ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کورونا وائرس کی وبا کے باجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی تعینات کر دئے

700 کے قریب فوجی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں اپنے یونٹوں میں شامل ہونے کے لئے خصوصی ٹرین کے ذریعے جموں پہنچ گئے

جموں(ساوتھ ایشین وائر)کورونا وائرس کی وبا کے باجود بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مزید فوجی تعینات کئے ہیں۔بنگلورو سے پیر کے روز خصوصی ٹرین میں لگ بھگ 700 فوجی مقبوضہ جموں پہنچے۔کرناٹک سے 17 اپریل کو چلنے والی ٹرین صبح پانچ بجے پہنچی۔ایک افسر نے ساوتھ ایشین وائر کو بتایا کہ ان افراد کو سرحدوں میں بھیجا جا رہا ہے۔وزارت دفاع نے ایک میں کہا ، "جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ سلامتی کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر، شمالی ہند میں آپریشنل علاقوں میں تعینات یونٹوں کی آپریشنل تیاری بڑھانے کے لئے درکار سیکیورٹی اہلکاروں کی طاقت کو بڑھانا ایک ضرورت ہے ۔
افسر نے بتایا کہ بنگلور ، بیلگام اور سکندرآباد سمیت جنوبی ہندوستان کے مختلف حصوں سے فوجیوں کو منتقل کیاگیا ، جو فوج کے تربیتی اداروں میں کورسز مکمل کرنے کے بعد جموں میں اپنی ڈیوٹی شروع کررہے ہیں۔ٹرین کاجموں میں اسٹیشن کے ڈائریکٹر چیتن تنیجا اور فوجی جوانوں نے استقبال کیا۔ ٹرین کی آمد سے قبل ہی اسٹیشن کو خود مکمل طور پر صاف کردیا گیا تھا۔تنیجا نے کہا ، "فوج اور ریلوے حکام کی جانب سے اسٹیشن پر مناسب انتظامات کیے گئے تھے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ معاشرتی دوری کے تمام اصولوں پر عمل کیا جائے۔”القمرآن لائن کے مطابق ہر فوجی کو کورونا وائرس کے پھیلا کو روکنے کے لئے تھرمل اسکیننگ کرنی پڑی۔ تمام اہلکاروں اور ان کا سامان صاف کردیا گیا تھا۔ فوجیوں کے جانے کے فورا بعد ہی ریلوے اسٹیشن کی دوبارہ صفائی کردی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں