کراچی(محمد عارف میمن) فٹبال ویلفیئر آرگنائزیشن کی آرگنائزنگ کمیٹی کا تعارفی اجلاس پاکستان کے سابق کپتان اور انٹرنیشنل فٹبالر محمد طارق کی صدارت میں اولڈ گولیمار میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں محمد طارق کے علاوہ زرخان بلوچ، نبی بخش بلوچ، سرتا ج خان، مولابخش بلوچ، فضل نیازی، فرید بلوچ. خالد، حسین، عبدالعزیز ، جہانزیب بلوچ، خدابخش بلوچ، ہدایت بخش اور عثمان بلوچ نے شرکت کی۔ جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی کے دیگر چار اراکین عدنان خان، شیرزادہ، واجد علی اور فیض محمد بلوچ اپنی ذاتی مصروفیات کی بناء پر اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ سب سے پہلے اجلاس میں شریک اراکین نے اپنا تعارف پیش کیا، اس کے بعد زرخان بلوچ نے اس تنظیم کے قیام کی وجوہات سے اجلاس کے اراکین کو آگاہ کرتے ہوئے مستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے اراکین سے تجاویز مانگتے ہوئے گفتگو کی اور پھر تمام ساتھیوں کے متفقہ رائے سے ایک عبوری کابینہ کی منظوری دی گئی جس کے مطابق محمد، طارق سرپرست اعلی. سرتاج خان، آگنائزر، نبی بخش بلوچ : ڈپٹی آرگنائزر، زرخان بلوچ : جنرل سیکریٹری. فضل نیازی: ڈپٹی سیکریٹری جبکہ جہانزیب بلوچ اور خالد حسین فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے۔ یہ عبوری کابینہ کچھ مدت کے لئے اپنی تنظیمی ذمہ داریاں نبھائے گی اور پھر عیدالفطر کے بعد تنظیم کے باقاعدہ انتخابات کا اعلان کیا جائے گا۔ اجلاس میں موجود اراکین کے متفقہ رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ عیدالفطر کے بعد باقاعدہ طور پر تنِظیمی سرگرمیوں کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس کے بعد نو منتخب جنرل سیکریٹری زرخان بلوچ نے بتایا کہ اس تنظیم کے قیام کا مقصد کراچی میں فٹبال کے کھیل کی بہتری اور کھلاڑیوں کی فلاح وبہبود کے حوالے سے کام کرنا ہے تا کہ فٹبال کے کھیل کواس کا جائز مقام اور کھلاڑیوں کو ان کے حقوق مل سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس تنظیم کا فٹبال کی سیاست اور فٹبال کے کسی بھی گروپ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا بلکہ یہ تنظیم آزادانہ اور غیر جانبدارانہ طریقے سے فٹبال کی ترقی اور فٹبالرز کی فلاح وبہبود کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔
کھلاڑیوں Ú©ÛŒ Ù�Ù„Ø§Ø Ùˆ بÛ�بود کراچی Ù�ٹبال ویلÙ�یئر آرگنائزیشن کا قیام
القمر
