لاہور (جسارت نیوز) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعوی کیا ہے اگر وسیم اکرم نے انہیں فکسنگ میں ملوث کرنے کے لیے اپروچ کیا ہوتا تو وہ انہیں قتل دیتے۔ ایک انٹریو کے دوران دنیا کے تیز ترین فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ 1990ء کی دہائی کے کچھ میچ دیکھ رہے تھے اور وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ کس طرح وسیم اکرم نے اپنی عمدہ بولنگ سے پاکستان کو تقریبا ہارے ہوئے میچز جتوائے، شعیب اختر نے صاف صاف الفاظ میں کہا کہ اگر وسیم اکرم نے ان سے میچ فکسنگ کرنے کا کہا ہوتا تو وہ ان کا کیریئر تباہ کردیتے یا انہیں قتل کردیتے لیکن وسیم اکرم نے ان سے کبھی ایسی بات نہیں کہی۔سابق فاسٹ بولر نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں ساتھ دینے پر وسیم اکرم کا شکریہ بھی ادا کیا۔
وسیم اکرم میچ �کسنگ پر اکساتے تو ان�یں قتل کردیتا، شعیب اختر
القمر
