English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

شعیب اختر کی پاک، بھارت سیریز کی تجویز، �ربھجن سنگھ نے بھی مخال�ت کر دی

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر اور پاکستان کے مایہ ناز سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے دوست ہربھجن سنگھ نے بھی کورونا فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کرانے کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شعیب اختر نے تجویز دی تھی کہ کورونا وائرس کے متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کی غرض سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کرائی جائے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی دونوں ممالک کے درمیان برابر تقسیم کریں تاکہ یہ رقم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون سے متاثر ہونے والوں کیلیے استعمال کی جا سکے۔پاکستان کے کئی سابق کرکٹرز اس تجویز کی حمایت کر چکے ہیں جب کہ بھارت کے کئی سابق کھلاڑیوں نے اس کی مخالفت کی ہے اور اب ہربھجن سنگھ بھی اس فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کرکٹ میرے لئے سب سے آخری چیز ہے حتیٰ کہ میں اس بارے میں سوچ بھی نہیں رہا۔ فنڈز اکٹھے کرنے کیلیے اور بھی طریقے ہیں اور ضروری نہیں کہ اس مقصد کیلئے میچ کا اہتمام کیا جائے۔میرا نہیں خیال کہ اس وقت کرکٹ کے بارے میں سوچنا چاہئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے