ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

رومان رئیس نے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا �نڈ اکھٹا کرلیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر رومان رئیس نے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے کرکٹ کا سامان نیلام کر کے 9 لاکھ سے زائد کا فنڈ اکٹھا کر لیا۔چند روز قبل رومان رئیس نے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کی غرض سے اپنا کرکٹ کا سامان نیلام کرنے کا اعلان کیا تھا۔نیلامی کے سامان میں رومان رئیس کی چیمپئنز ٹرافی میں ڈیبیو پر پہننے والی اپنی ون ڈے کیپ، اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے 2 مرتبہ پاکستان سپر لیگ جیتنے والی شرٹ، کرکٹ بیٹ اور پاکستان ٹیم کی ٹی شرٹ شامل تھی۔رومان رئیس کا کہنا ہے کہ نیلامی کی رقم سے متاثرین کو راشن اور رمضان المبارک کے دوران سحری اور افطاری فراہم کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں