سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )جموں و کشمیر کے ضلع شوپیان کے زینہ پورہ سب ڈویژن کے علاقے ملہورہ وچی میں منگل کی رات سیکورٹی فورسز اور مجاہدین میں جھڑپ 4 مجاہدین شہید ہو گئے ۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کہا کہ ہے کہ ان کا تعلق غزوہ الہند تنظیم سے تھا۔ فورسزنے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد علاقے کو سکیورٹی فورسز نے محاصرے میں لیا۔محاصرے کے دوران فورسز اہلکاروں اور مجاہدین کے مابین تصادم شروع ہوا۔تصادم شروع ہوتے ہی ضلع میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیا ۔
مقبوضہ کشمیر :شوپیان میں فورسزنے 4مجاہدین کوشہید کردیا
القمر
