سرینگر(ساوتھ ایشین وائر )جموں و کشمیر پولیس نے مسرت زہرہ اور پیرزادہ عاشق کے بعد اب معروف ٹی وی پینلسٹ اور صحافی گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔
منگل کی رات گئے پولیس نے ایک پریس ریلیز جاری کیا جس میں گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا ذکر کیا گیا ہے-پولیس پریس ریلیز کے مطابق انہیں قابل اعتماد ذرائع کے حوالے اطلاع ملی ہے کہ گوہر گیلانی کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹوں اور تحریروں کے ذریعے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا ہے اور اسے قومی سالمیت کے لئے خطرہ قرار دیا گیا-ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گوہر گیلانی سوشل میڈیا پر ایسے پوسٹس سے عسکریت پسندی کو بڑھاوا دے رہا ہے جس سے امن و قانون میں بھی رخنہ پڑسکتا ہے-القمرآن لائن کے ماطبق پولیس کے سائبر ونگ نے ان کے خلاف ایک ایف آئی اے زیر نمبر 11/2020 زیر سیکشنUAPA درج کیا ہے اور اس معاملہ میں تفتیش شروع کی ہے-پولیس نے اس سے قبل ایک خاتون فوٹو جرنلسٹ مسرت زہرہ اور دی ہندو اخبار کے جموں کشمیر کے نمائندے پیرزادہ عاشق کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا تھا جس کے خلاف سیاسی جماعتوں کے علاوہ صحافتی انجمنوں نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا تھا۔
صحافی گوہر گیلانی کے خلاف ایف آئی آر درج
القمر
