English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیصل ایدھی کورونا وائرس کا شکار

القمر

اسلام آباد: معروف فلاحی ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی بھی جان لیوا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فیصل ایدھی کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آگئی جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ فیصل ایدھی گزشتہ 6 روز سے اسلام آباد میں موجود ہیں اور انہوں نے دوروز پہلے کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا۔

تفصیلات کے مطابق فیصل ایدھی نے حال ہی میں صنعت کاروں کے ہمراہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی اور انہیں کورونا وائرس سے متعلق وزیراعظم ریلیف فنڈ کے لیے ایک کروڑ روپے کا چیک دیا۔

بعدازاں فیصل ایدھی نے نجی چینل کے پروگرام میں وزیراعظم سے اپنی ملاقات کے بارے میں بتایا کہ وزیراعظم نے انھیں پہچانا ہی نہیں اور ان سے کوئی بات نہیں کی۔

جب سب لوگ اٹھ کر جانے لگے تو ایک صنعتکار نے وزیراعظم سے تعارف کرایا کہ یہ عبدالستار ایدھی کے بیٹے ہیں، جس پر وزیراعظم نے ان سے دروازے پر کھڑے کھڑے آدھے منٹ بات کی۔ فیصل ایدھی نے وزیراعظم سے فلاحی کاموں کے لیے ایدھی فاؤنڈیشن کی درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے