کوٹری/لاہور( جسارت نیوز )پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے وزیراعظم عمران خان سے کورونا کے دوران اور بعد کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بیس بال سمیت ایشیا میں ٹاپ رینکنگ کی حامل تمام فیڈریشنز کے کھلاڑیوں اور کوچز لیئے اسپیشل پیکج کے اعلان کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت تمام دنیا کورونا کی زد میں ہے اور تمام تر سرگرمیاں معطل ہیں جس کے باعث بلا شبہ کھلاڑیوں کی مستقبل قریب میں کارکردگی متاثر ہوگی اور سالہا سال کی محنت سے بنایا ہوا مقام پیچھے چلا جائے گا اور اگر یہ تعطل برقرار رہتا ہے تو بیس بال سمیت دیگر ٹاپ فیڈریشنز کے کھلاڑیوں کی کارکردگی میں شدید بگاڑ پیدا ہوجانے کا قوی اندیشہ ہے۔ کھلاڑیوں کی خصوصا طاقت کے مظاہرے کے کھلاڑی مخصوص مطلوبہ خوراک اور ساز و سامان کی قلت یا عدم دستیابی کا شکار ہیں اور ڈپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام کھلاڑی و کوچز اخراجات برداشت کرنے کے قابل نہیں ہیں اور جب ہم ایشیا میں مقابلہ کرپائیں گے تو ہی ورلڈ مقابلوں کے لیئے کوالیفائی کرسکیں گے اور پاکستان اپنی رینکنگ بچاپائے گا.انشاء اللہ ۔کورونا کے دوران و خاتمے کے بعد اس مقصد کے حصول کے لیئے بھاری رقوم کی فی الفور ضرورت ہوگی اور ہم عمران خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس ہنگامی صورحال میں جس طرح دیگر شعبوں کے لیئے مختلف فنڈز فوری طور پر منظور ہورہے ہیں ۔
وزیراعظم کورونا کی وجہ سے پریشان کھلاڑیوں کیلئے اسپیشل پیکج کا اعلان کریں،سید فخر علی شاہ
القمر
