English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نیٹ بال کے کھلاڑی گھروں میں پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں، نثار احمد

القمر

اسلام آباد (جسارت نیوز) گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وباء کے باعث موجودہ حالات میں نیٹ بال کے کھلاڑی گھروں میں رہ کر اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں۔ گذشتہ روز انہوں نے پیغام میں کہا کہ گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ وسائل کی کمی کے باعث ٹیلنٹ ضائع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان نیٹ بال ایسوسی ایشن صوبے میں نیٹ بال کی ترقی کے لئے اپنے تمام محدود وسائل بروئے کار لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت کے کھلاڑیوں کی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ میں شرکت کے لئے حکومت کا بھی غیر معمولی تعاون ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے ہر مرد اور خواتین کھلاڑی کی خواہش ہے کہ قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد گلگت بلتستان میں ہو جس سے گلگت بلتستان میں نیٹ بال کے کھیل میں بہتری آسکتی ہے لیکن ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں کہ ایسوسی ایشن مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کی نیٹ بال چیمپئن شپ کا انعقاد گلگت بلتستان میں کرسکے۔ نثار احمد نے کہا ہے کہ اگر حکومت گلگت بلتستان ا سپانسر کرے تو اس چیمپئن شپ کا انعقاد ممکن ہوسکتا ہے اور چیمپئن شپ میں ملک سے 16 ٹیمیں حصہ لے سکتی ہیں۔ پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ایئر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، لمز، پنجاب، سندھ، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، اسلام آباد، فاٹا اور گلگت بلتستان شامل ہیں۔ آخر میں انہوں نے گلگت بلتستان کے وزیر اعلی اور وزیر کھیل سے اپیل کی کہ آئندہ ہونے والی مرد اور خواتین کی قومی نیٹ بال چیمپئن شپ کے منعقد کروانے کے لئے فنڈز جاری کرے تاکہ یہ کھیل بھی گلگت بلتستان میں ترقی پا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے