English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی

القمر

بھارت کی ضد کی وجہ سے رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ بنگلہ دیش میں کروایا جائیگا
اس حوالے سے معاملات طے ہو چکے، باقاعدہ اعلان چند روز میں کر دیا جائیگا‘ذرائع
لاہور(اسپورٹس ڈیسک) پاکستان سے ایشیا کپ کی میزبانی چھن گئی، ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا اعلان کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق رواں برس شیڈول ٹورنامنٹ اب بنگلہ دیش میں کروایا جائے گا،چیئرمین پی سی بی نے کچھ روز قبل ہی اپنے ملک میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے امکانات ختم ہونے کا عندیہ دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بھارت کی ضد کی وجہ سے پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔اسی لیے اب ٹورنامنٹ کے نئے وینیو کا نام بھی سامنے آ گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ رواں برس شیڈول ایشیا کپ اب بنگلہ دیش میں منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے معاملات بھی طے کیے جا چکے، باقاعدہ اعلان چند روز میں کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے کچھ روز قبل جاری بیان میں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑیگا۔احسان مانی نے کہا کہ ایشیاء کپ کا میزبان پاکستان ہی ہے تاہم ایشیاء کپ ہمیں نیوٹرل وینیو پر کروانا پڑے گا، اگرایشیا کپ کی میزبانی پاکستان میں کروانے کی ضد رکھی تو بھارت نہیں آئے گا، بھارتی کرکٹ بورڈ جو مرضی کہے ہمیں اس کی پروا نہیں جب کہ پی ٹی وی کے پاس براڈ کاسٹنگ کے حوالے سے زیادہ صلاحیت نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے