English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اگر پیسہ چاہیے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو،کپل دیو کی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

القمر

لاہور(جسارت نیوز ) پاک بھارت امدادی سیریز کی تجویز پر کپل دیو پھر ہرزہ سرائی کرنے لگے. چند روز قبل شعیب اختر نے تجویز پیش کی تھی کہ کورونا متاثرین کی امداد کیلیے پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ون ڈے سیریز کھیلیں، سنیل گواسکر سمیت کئی بھارتی کرکٹرز نے سابق پیسر کا مذاق اڑاتے ہوئے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی بھی جاری رکھی۔اس فہرست میں کپل دیو بھی شامل ہوئے اور کہا کہ ہمیں پیسہ نہیں چاہیے، شاہد آفریدی نے شعیب اختر کا موقف درست قرار دیا تو کپل دیو ایک بار بحث میں کود پڑے۔ ان کا کہنا ہے کہ آپ جذباتی ہوکر باہمی میچز کی بات تو کرسکتے ہیں لیکن ابھی کرکٹ کا موقع نہیں، اگر پیسہ چاہیے تو پہلے سرحدوں پر سرگرمیاں ختم کرو، اگر ہمیں فنڈرز کی ضرورت ہوئی تو کئی مذہبی تنظیمیں موجود ہیں، بھارت میں مذہبی مقامات پر بڑا چڑھاوا ہوتا ہے، حکومت کو ضرورت ہو تو ان سے رابطہ کر سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے