لاہور(جسارت نیوز)سابق کپتان سلمان بٹ کا کہنا ہے کہ کراوڈ کے بغیر کرکٹ میچز کا رنگ پھیکا رہے گا لیکن ایسا کرنا اب مجبوری ہے۔سلمان بٹ کا کہنا تھا کہ نارمل حالات میں تو یہ آئیڈیا کسی کو بھی قابل قبول نہیں ہوگا تاہم اس وقت کورونا کی وباء نے تمام سرگرمیوں کو روک دیا ہے، ان حالات میں تماشائیوں کی عدم موجودگی میں کرکٹ میچز کا آپشن مفید ثابت ہوسکتا ہے، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے دعاگو ہوں کہ اس وقت تک معاملات بہتر ہوجائیں، ان مقابلوں کا لطف تماشائیوں کی وجہ سے دوبالا ہوتا ہے۔سابق کپتان نے پی سی بی کے دوسرے ڈومیسٹک سیزن میں ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کو شامل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نئے نظام میں باہر رہنے والے کرکٹرز مالی مسائل سے دوچار ہیں، اگر پی سی بی انہیں بھی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کسی طرح ایڈجسٹ کرلے تو یہ بہت زبردست اقدام ہوگا۔
کرائوڈ کے بغیر کرکٹ میچزکا رنگ پھیکا رہے گا، سلمان بٹ
القمر
