English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سندھ کابینہ کی اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں رعایت کی منظوری

القمر

کراچی: سندھ کابینہ نے اسکول فیس، یوٹیلٹی بلز اور کرایوں میں رعایت کی اصولی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کرنے کی اصولی منظوری دیدی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ فیس میں یہ رعایت اپریل اور مئی 2020 کیلئے ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے احساس کفالت پروگرام کے تحت ادائیگی پر ملنے والی کمیشن پر ایس بی آر ٹیکس بھی معاف کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس معافی کا اطلاق صرف متعلقہ بینکنگ ایجنٹس کو ملنے والی کمیشن پر ہوگا۔

کابینہ نے سندھ کووڈ ایمرجنسی ریلیف آرڈیننس 2020 کی منظوری دیتے ہوئے گورنر کو بھیج دیا۔ آرڈیننس میں اسکول فیس میں 20 فیصد کمی کی گئی ہے، جبکہ بجلی، پانی، گیس کے بلوں اور رہائشی کرایوں میں رعایت کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

سندھ کابینہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بڑھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اوور اسپیڈنگ پر موٹرسائیکلز کےلیےجرمانہ 500 روپے، لائٹ وہیکل کےلیے ہزار اور بڑی گاڑیوں پر 1500 روپے، پبلک ٹرانسپورٹ میں زائد مسافر بٹھانے پر جرمانہ تین سو روپے سےبڑھاکر ایک ہزار روپے، اوور ٹیکنگ کا جرمانہ تین سو روپے سے بڑھا کر دو ہزار تک کرنے کی تجاویز بھی دے دیں۔

وزیر اعلی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو اس حوالے سے متعلق افراد سے مشاورت کی ہدایت کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے