قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عمر اکمل پر فکسنگ کی پیشکش سے متعلق آگاہ نہ کرنے پر 3 سال کی پابندی عائد کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈسپلنری کمیٹی کے چیئر مین جسٹس (ر) فضل میران چوہان نے عمر اکمل کیس کا فیصلہ سنادیا۔
عمر اکمل نے فکسنگ کی آفرز سے متعلق پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ نہ کرکے آرٹیکل 2.4.4 کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں سزا سنائی گئی۔
عمر اکمل پر 3 سال کیلئے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
