English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمراکمل پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

القمر

سابق وکٹ کیپر بیٹسمین راشد لطیف نے میچ فکسنگ میں سزا یافتہ عمر اکمل پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے میچ فکسنگ پر تین سالہ پابندی پر ردعمل دیتے ہوئے راشد لطیف نے کہا کہ عمراکمل پر تاحیات پابندی لگنی چاہیے۔

انہوں نے سزا سے متعلق فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے بالکل ٹھیک فیصلہ کیا، میرا ذاتی خیال ہے کہ عمراکمل پر ساری زندگی کے لیے ہر قسم کی کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگادینی چاہیئے۔

راشد لطیف نے کہا کہ عمراکمل کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت جو سزا ملی وہ درست ہے مگر تاحیات پابندی لگا کر میچ فکسنگ کے قوانین کو مزید سخت کیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے زور دیا کہ اب وقت آگیا ہے کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے قانون سازی کی جائے اور اس کی پارلیمنٹ سے منظوری لی جائے جس میں سخت سزائیں تجویز کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے