English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کیا خوشبو اور ذائقے کا محسوس نہ ہونا کورونا کی علامت ہے؟

القمر

بخار، کھانسی اور سانس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی چھ نئی علامات سامنے آئیں ہیں۔ سر اور جسم میں درد، گلا خراب ہونا بھی کورونا کی ممکنہ علامات ہوسکتی ہیں۔

امریکی مرکز برائے انسداد امراض نے کہا ہے کہ سر اور جسم میں درد، خراب گلہ، سردی سے کپکپی، خوشبو اور ذائقہ محسوس نہ کرنا بھی کورونا کی علامات ہوسکتی ہیں۔ اس سے پہلے صرف بخار، کھانسی اور سانس میں تکلیف کو ہی کورونا کی علامات سمجھا جاتا تھا۔

صابن وائرس کو ختم کرنے میں انتہائی کارآمد ثابت ہوتا ہے اور کورونا وائرس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہاتھوں کو صابن سے دھوئیں، چہرے کو ہاتھ نہ لگائیں، بیمار لوگوں سے فاصلہ رکھیں اور بار بار استعمال ہونے والی جگہوں کو باقاعدگی سے صاف کریں۔

یہ وائرس ناک، منہ یا آنکھوں میں جسم کے ذریعے داخل ہوتا ہے، پھرراستے میں موجود خلیوں سے منسلک ہوتا ہے جو ACE2 نامی پروٹین بناتے ہیں۔

اینٹی بائیوٹکس بیکٹیریا کو ہلاک کرنے میں مدد دیتے ہیں مگر وائرس کے خلاف کارآمد نہیں ہوتے ہیں۔ محققین اینٹی وائرل دوائیوں کے لئے تحقیق کر رہے ہیں جو وائرل پروٹین کو خراب کر سکتے ہیں اور انفیکشن کو روک سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے