English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر فیصل جرمنی پہنچ گئے

القمر

یورپ کی سب سے بڑی معیشت اور آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑے ملک جرمنی میں پاکستان کے نئے سفیر ڈاکٹر محمد فیصل جرمنی کے شہر فرینکفرٹ پہنچ چکے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سفارت خانے کے مطابق ڈاکٹر فیصل بدھ29 اپریل سے دارالحکومت برلن میں ایمبیسی میں اپنے فرائض سر انجام دینا شروع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی میں سفیر پاکستان کے عہدے سے قبل ڈاکٹر فیصل وزارت خارجہ کے ترجمان اور جنوبی ایشیا و سارک تنظیم کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر فائز تھے۔ جرمنی میں پاکستان کے سابق سفیر جوہر سلیم کو اٹلی میں بطور سفیر مقرر کر دیا گیا ہے۔ جوہر سلیم اٹلی میں سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے گزشتہ روز برلن سے اٹلی کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب قونصلیٹ جنرل فرینکفرٹ میں بحیثیت کونسل جنرل آف پاکستان زاہد حسین تعینات ہو چکے ہیں۔ زائد حسین اس سے پہلے ہنگری کے دارالحکومت بداپیسٹ میں منسٹر کے عہدے ہر فائز تھے۔ ان کی بھی جرمنی میں آمد جلد متوقع ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے