جوہانسبرگ (جسارت نیوز) جنوبی افریقاکے مایہ ناز بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں اسی وقت واپس آسکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے سنہ 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا تاہم اب ان کی بین الااقوامی کرکٹ میں واپسی کی راہیں دوبارہ ہموار ہونے لگی ہیں۔اے بی ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میرے ٹیم ممبران چاہتے ہیں کہ میں جنوبی افریقا کیلیے دوبارہ کھیلوں اور اس کیلئے جنوبی افریقا کرکٹ بورڈ نے مجھ سے رابطہ بھی کیا تھا تاہم اب میں ٹیم میں اسی وقت کھیل سکتا ہوں جب اچھی فارم میں ہوں۔
خود کو دوسرے کھلاڑیوں سے ب�تر ثابت کرنا ضروری �ے، اے بی ڈی ویلیئرز
القمر
