اسلام آباد: پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔
واضح رہےکہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔
