ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان میں کورونا کے علاج کیلیے ادویات کی منظوری دیدی گئی

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) نے ملک میں کورونا وائرس کے علاج کے لیے ادویات کی منظوری دے دی۔ سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق کونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال سے کورونا کے مرض کے علاج کی منظوری دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ ڈاؤ یونیورسٹی اور آغا خان کراچی کی تحقیقات پرکونویلسینٹ پلازمہ کے استعمال کی منظوری دی گئی ہے۔ عاصم رؤف کے مطابق لاہور کے تین سرکاری اسپتالوں میں کلوروکوائن اور ہائیڈروایکسی کلوروکوائن سے علاج کی منظوری بھی دی گئی ہے، پنجاب حکومت کی معاونت سے ڈاکٹر عمار سرورکی سفارش پر ان ادویات سے علاج کی منظوری دی ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 14 ہزار 885 افراد متاثر اور 327 جا ں بحق ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں